لنڈے کے کپڑوں سے بیماریاں:حقائق،خطرات اور احتیاطی تدابیر
لنڈے کے کپڑوں سے جڑے صحت کے خدشات اور احتیاطی تدابیر۔ لنڈے کپڑوں سے کون واقف نہیں ۔ یہ وہ کپڑا ہے جو غریب اور سفید پوش افراد کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔لنڈے کے کپڑے کو انگریزی میں سیکنڈ ہیڈ کلاتھ کہتے ہیں۔ یہ افریقہ سے لیکر ایشیائی ممالک تک ہر ملک میں خوب بکتا ہے۔ بعض دفعہ اس کے اندر نیو کپڑے یا کوٹس وغیرہ بھی آجاتے ہیں اور کافی سستے مل جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام غریب افراد کے علاوہ امیر لوگ بھی اچھی کوالٹی کے چکر میں لنڈے بازار کا چکر لگا لیتے ہیں ۔ کیونکہ یہ کپڑے پہلے کسی نہ کسی نے پہنے ہوتے ہیں پھر ہمارے تک پہنچنے ہیں اس لئے ممکن ہے جس نے پہلے پہنے ہوں اس کو کوئی بیماری ہو اور پھر وہی بیماری دوسری دفعہ پہننے والے کو لگ جائے۔۔ آج کی اس پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کروں کہ لنڈہ کے کپڑوں سے کون کون سی بیماریاں لگ سکتی ہے اور کپڑہ پہننے سے پہلے کون کونسی احتیاطی تدابیر کرنی بہت ضروری ہیں۔ لنڈے کے کپڑوں سے ممکنہ بیماریاں۔ ایڈز لنڈے کا کپڑا پہنتے ہوئے ڈر یا خوف ہو سکتا ہے کہ کہیں ایڈز نہ ہوجائے۔تو ایڈز کے حوالہ سے یاد رکھیں کہ ایڈز ...