لنڈے کے کپڑوں سے بیماریاں:حقائق،خطرات اور احتیاطی تدابیر
لنڈے کے کپڑوں سے جڑے صحت کے خدشات اور احتیاطی تدابیر۔
لنڈے کپڑوں سے کون واقف نہیں ۔ یہ وہ کپڑا ہے جو غریب اور سفید پوش افراد کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔لنڈے کے کپڑے کو انگریزی میں سیکنڈ ہیڈ کلاتھ کہتے ہیں۔ یہ افریقہ سے لیکر ایشیائی ممالک تک ہر ملک میں خوب بکتا ہے۔ بعض دفعہ اس کے اندر نیو کپڑے یا کوٹس وغیرہ بھی آجاتے ہیں اور کافی سستے مل جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام غریب افراد کے علاوہ امیر لوگ بھی اچھی کوالٹی کے چکر میں لنڈے بازار کا چکر لگا لیتے ہیں ۔
کیونکہ یہ کپڑے پہلے کسی نہ کسی نے پہنے ہوتے ہیں پھر ہمارے تک پہنچنے ہیں اس لئے ممکن ہے جس نے پہلے پہنے ہوں اس کو کوئی بیماری ہو اور پھر وہی بیماری دوسری دفعہ پہننے والے کو لگ جائے۔۔
آج کی اس پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کروں کہ لنڈہ کے کپڑوں سے کون کون سی بیماریاں لگ سکتی ہے اور کپڑہ پہننے سے پہلے کون کونسی احتیاطی تدابیر کرنی بہت ضروری ہیں۔
لنڈے کے کپڑوں سے ممکنہ بیماریاں۔
- ایڈز
لنڈے کا کپڑا پہنتے ہوئے ڈر یا خوف ہو سکتا ہے کہ کہیں ایڈز نہ ہوجائے۔تو ایڈز کے حوالہ سے یاد رکھیں کہ ایڈز کا وائرس خشک کپڑوں پہ زندہ نہیں رہ سکتا ۔ اگر کسی ایڈز زدہ شخص نے اس کو پہنا بھی ہے تو اب دوسری دفعہ کسی اور کے پہننے والے کو ایڈذ کا کوئی خطرہ نہیں۔
دوسری بات ایڈز انسانی رطوبات کے ذریعہ پھیلتا ہے نا کہ کپڑوں کے ذریعے۔ اس لئے لنڈے کا کپڑا پہننے سے ایڈز نہیں ہوگا.
- سکیبیز
ایک جلدی بیماری ہے۔ اور لنڈے کے کپڑوں سے لگ سکتا ہے۔ یہ بہت سخت قسم کی جلدی بیماری ہے اگر لگ جائے تو بہت مشکل سے جان چھوڑتی ہے۔ اس لئے لنڈے کا کپڑا لیتے وقت اس بیماری کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔ اب اگر لنڈے کا کپڑا بھی پہننا ہے اور سکیبیز سے بھی بچنا ہے تو میں آخر میں چند احتیاطی تدابیر بتائوں گا ۔جن پر عمل کر کے آپ سکیبیز کی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
- سر کی جوئیں۔
کمبل ،سر پر لینے والے اسکارف اور ٹوپیوں کے ذریعے جوئیں وغیرہ پھیل سکتی ہیں۔
- فنگس انفیکشن ۔
انڈر ویئر ،پتلون یا انڈر گارمنٹس وغیرہ کے استعمال سے فنگس انفیکشن ہو سکتا ہے
- ناپاک کپڑے۔
کچھ کپڑے ناپاک اور غلاظت والے بھی ہوسکتے ہیں۔ اور انپر گندگی لگی ہو سکتی ہے۔
- گونوریا۔
یہ پیشاب کرنے والے اعضاء کا انفیکشن ہے۔ لیکن لنڈے کے کپڑے پہننے سے گونوریا کا مرض نہیں ہوسکتا۔اس بیماری کے جراثیم کپڑوں پر یا کسی اور ٹھوس جگہ پر زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتے اور مر جاتے ہیں۔
- کیمیکل کا استعمال ۔
کچھ ممالک استعمال شدہ کپڑوں پر کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے ممکن ہے کسی کو کوئی مسئلہ پیدا ہوجائے اور وہ بیمار ہوجائے۔
لنڈے کے کپڑوں سے بچائو کے طریقے
اب ذیل میں وہ احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ لنڈے کے کپڑوں سے ہونے والے امراض سے بچ سکتے ہیں۔
✅ کپڑوں کی اچھی طرح دھلائی۔۔
جب بھی لنڈے سے کپڑے خریدیں تو سب سے پہلے ان کپڑوں کی اچھی طرح دھلائی کروائیں۔ کوشش کریں کہ پہلی بار خود دھوئیں تاکہ ہرطرح کے جراثیم کے لگنے کا خطرہ نہ رہے۔
✅کپڑوں کو دھوپ میں سکھائیں۔
دھونے کے بعد کپڑوں کو سخت تیز دھوپ میں لازمی سکھائیں۔کیونکہ اکثر جراٹیم تیز کا دھوپ کا سامنا نہیں کرسکتے اور مر جاتے ہیں
✅۔کپڑوں کو اچھی طرح استری کریں۔
کپڑوں کو دھلائی کرنے کے بعد اچھی طرح استری کریں۔ اس سے بھی بہت سے جراثیم مر جاتے ہیں۔ اور انسان بیمار ہونے سے بچ جاتا ہے۔
طبی ماہرین کی لنڈے کے کپڑوں سے متعلق آراء
- طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ لنڈے کے کپڑوں کو استعمال کرنے سے پہلےگرم پانی سے دھونا لازمی ہے۔ نیز ڈیٹول بھی استعمال کر سکتےہیں۔
- نوزائدہ بچوں کو لنڈے کے کپڑے پہنانا مناسب نہیں۔
- اگر کسی کو اس طرح سے کپڑوں سے الرجی ہوتو استعمال نہ کریں۔
- بغیر دھوئے اور جراثیم سے صاف کئے بغیر کبھی بھی لنڈے کا کپڑا نہ پہنیں۔
- انڈر گارمنڈس کوشش کریں کہ نیا خرید کر پہنیں ۔لنڈے کے انڈر گارمنٹس جیسا کہ انڈر وئر اور برا وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کریں
- اگر آپ لنڈے کا یا سیکنڈ ہیڈ کپڑا استعمال کر رہے ہیں اور جلد پر کسی قسم کی خارش یا دانے بننے لگے یا زخم ہو جائے ہا کسی قسم کا بھی مسئلہ محسوس ہوتو فورآ کپڑے کا استعمال ترک کردیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں
Comments
Post a Comment