جن اور جادو میں ہومیوپیتھی کا کمال
ایک شوہر اپنی بیوی کا علاج کرانے کے لئےمیرے کلینک آیا۔ میں نے پوچھا کیا مسئلہ ہے۔ کہنے لگا کہ ہوائی کسر ہے۔ ہوائی کسر ہمارے علاقے میں اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جس پر جن بھوت کا سایہ ہو یا جس پر کسی نے تعویز کر دیا ہو۔ ہمارے معاشرے کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم ایسے امراض جس کا تعلق ذہن اور دماغ سے ہو بجائے اس کا علاج کرانے کے یا کسی ماہر معالج کو دکھانے کے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اس پر کسی جن کا سایہ ہے یا کسی نے تعویز کر دیا ہے یا یہ بندہ کسی غیر مرعی طاقت کے قبضہ میں ہے۔ اور پھر ایسے شخص کو پیروں اور مریدوں کے پاس لیکر گھومتے رہتے ہیں۔ میرے تجربہ میں ایسے بہت سے مریض آئے ہیں جن کے ورثاء کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے اس بندے پر یا مریض پر کسی نے جادو کردیا ہے یا جنوں کا سایہ ہے۔ جب میں نے اس طرح کے مریضوں کی گہرائی میں جاکر معلومات لی اور علامات اکھٹی کی نیز خاص طور پر یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کب سے ہوا یا کیا وجہ بنی تھی ۔ اگر مریض کے لواحقین یہ بتا دیں تو سمجھیں مریض ٹھیک ہوگیا۔ اب میں اپنی بات یا کیس کہ طرف واپس آتا ہوں۔ جب یہ شخص میرے کلینک آیا اور مجھے ب...