جن اور جادو میں ہومیوپیتھی کا کمال
ایک شوہر اپنی بیوی کا علاج کرانے کے لئےمیرے کلینک آیا۔ میں نے پوچھا کیا مسئلہ ہے۔ کہنے لگا کہ ہوائی کسر ہے۔ ہوائی کسر ہمارے علاقے میں اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جس پر جن بھوت کا سایہ ہو یا جس پر کسی نے تعویز کر دیا ہو۔
ہمارے معاشرے کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم ایسے امراض جس کا تعلق ذہن اور دماغ سے ہو بجائے اس کا علاج کرانے کے یا کسی ماہر معالج کو دکھانے کے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اس پر کسی جن کا سایہ ہے یا کسی نے تعویز کر دیا ہے یا یہ بندہ کسی غیر مرعی طاقت کے قبضہ میں ہے۔ اور پھر ایسے شخص کو پیروں اور مریدوں کے پاس لیکر گھومتے رہتے ہیں۔
میرے تجربہ میں ایسے بہت سے مریض آئے ہیں جن کے ورثاء کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے اس بندے پر یا مریض پر کسی نے جادو کردیا ہے یا جنوں کا سایہ ہے۔
جب میں نے اس طرح کے مریضوں کی گہرائی میں جاکر معلومات لی اور علامات اکھٹی کی نیز خاص طور پر یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کب سے ہوا یا کیا وجہ بنی تھی ۔ اگر مریض کے لواحقین یہ بتا دیں تو سمجھیں مریض ٹھیک ہوگیا۔
اب میں اپنی بات یا کیس کہ طرف واپس آتا ہوں۔ جب یہ شخص میرے کلینک آیا اور مجھے بتایا کہ اس کے بیوی کا دماغی مسئلہ ہے اور یہ ہوائی کسر ہے۔
میں تھوڑا سا اندرونی طور پر مسکرایا لیکن ظاہر نہیں ہونے دیا ۔ مطلوبہ علامات لینے کے ساتھ ساتھ میں اس بات پہ خاص طور پر زور دیا کہ یہ مسئلہ کب سے ہے ۔ شوہر نے بتایا کہ ان کی شادی سے پہلے کا ہے۔ اور مجھے نہی معلوم کہ کیا وجہ بنی۔
کشتی پھر بھنور میں پھنس گئی ۔ میں نے کہا کہ اس خاتون کے اہل خانہ سے پوچھیں کہ یہ مسئلہ کب سے ہے اور کیا ہوا تھا جس کے بعد ان کا یہ ذہنی مسئلہ پیدا ہوا۔
بہر حال اس شخص نے اس خاتون کے بزرگ رشتہ داروں سے رابطے کئے تو معلوم ہوا کہ یہ خاتون جب چھوٹی تھیں تو ان کو ٹائیفائڈ بخار ہوا تھا اور بخار کا زیادہ زور دماغ پر تھا۔ جس وجہ سے بخار اترنے کے بعد ان کی یہ حالت ہے۔ اور یہ مسئلہ کئی سالوں سے چلتا آرہا ہے۔
یہاں یہ بتاتا چلوں کہ یہ لوگ میرے پاس اس خاتون کچھ اور مسائل بھی تھے جن کے علاج کے لئے یہ میرے پاس آئے تھے۔ اور اس دماغی بیماری کے بارے میں بار بار کہہ رہے تھے ڈاکٹر اس مسئلہ کو رہنے دیں یہ ٹھیک نہیں ہوگا کیوں کہ یہ ہوائی مسئلہ یے۔
بہر حال جب مجھے اوپر بیان کردہ ساری تفصیل حاصل ہوئی تو میں نے کہا یہ مسئلہ انشاء اللہ چند ہفتوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔
مختصر اس خاتون کو ٹائیفائیڈینیم دو سو طاقت میں ہفتہ میں دو بار تجویز کی گئی۔ اور اللہ کے خاص فضل وکرم سے اس مریضہ کا ہوائی مسئلہ یا جن کا مسئلہ کہہ لیں یا پھر تعویزوں کا دو ہفتوں میں ٹھیک ہوگیا۔
آخر میں یہ بتاتا چلوں کہ بعض کیسوں میں بیماری اپنے اثرات چھوڑ جاتی ہے اور بعض کیسوں میں ایلوپیتھک ادویات کے استعمال سے بھی اس طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں۔ خاص طور پر جب تیز بخار کو فوری طور پر توڑا جاتا ہے تو وہ اپنے بد اثرات مرتب کر جاتا ہے ۔ جس کے علاج کے لئے اور طرح کی ادویات استعمال ہوتی ہیں اور بہت اچھا اور کمال کا رزلٹ دیتی ہیں۔
Comments
Post a Comment