Posts

Showing posts from April, 2025

حلال گوشت اور گدھے کا گوشت میں فرق : پہچاننے کے آسان طریقے

حلال گوشت اور گدھے کے گوشت میں کچھ فرق ہوتا ہے۔ عام آدمی کے لئے اس کو جانچنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی اگر کوشش کی جائے تو فرق کیا جاسکتا ہے۔  حلال گوشت اور گدھے کے گوشت میں چند نمایاں فرق درج ذیل ہیں۔ 1.چربی۔ گدھے کے گوشت میں چربی بہت کم ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ بے چارہ جتنا چلتا ہے اس کے بعد اس کی جسم پر چربی کہاں بچنی ہے۔ ساری چربی  جسم نے استعمال کر لینی ہے۔ اور اگر ہو بھی تو بہت سخت ہوگی۔ اس کے برعکس حلال جانوروں میں چربی زہادہ ہوتی ہے جوکہ نرم ہوتی ہے اور آرام سے علیحدہ ہوجاتی ہے۔۔ 2.بو۔ گدھے کے گوشت میں ایک مخصوص قسم کی بو تی ہے۔ جو کہ ویسے بھی محسوس کی جاتی ہے۔ اور پکتے ہوئے یہ بو زیادہ محسوس ہوگی۔ یہ ایک ناگوار بو گی۔ حلال گوش میں ایک اچھا احساس دینے والی بو ہوگی۔ پکنے پر بھی مزیدار اور اچھی بو کا احساس ہوگا۔ 3.رنگ میں فرق۔ حلال گوشت کا رنگ گلابی یا ہلکا سرخ ہوتا ہے، تازہ ہونے کی صورت میں اس میں چمک ہوتی ہے۔ گدھے کا گوشت عام طور پر گہرے سرخ یا سیاہی مائل سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ اس میں چمک نہیں ہوتی بلکہ تھوڑا دھندلا اور سخت دکھائی دیتا ہے۔ 4. نرم اور سخت رہشے۔ مالک کے ڈنڈ...

جن اور جادو میں ہومیوپیتھی کا کمال

ایک شوہر اپنی بیوی کا علاج کرانے کے لئےمیرے کلینک آیا۔ میں نے پوچھا کیا مسئلہ ہے۔ کہنے لگا کہ ہوائی کسر ہے۔ ہوائی کسر ہمارے علاقے میں اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جس پر جن بھوت کا سایہ ہو یا جس پر کسی نے تعویز کر دیا ہو۔  ہمارے معاشرے کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم ایسے امراض جس کا تعلق ذہن اور دماغ سے ہو بجائے اس کا علاج کرانے کے یا کسی ماہر معالج کو دکھانے کے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اس پر کسی جن کا سایہ ہے یا کسی نے تعویز کر دیا ہے یا یہ بندہ کسی غیر مرعی طاقت کے قبضہ میں ہے۔ اور پھر ایسے شخص کو پیروں اور مریدوں کے پاس لیکر گھومتے رہتے ہیں۔  میرے تجربہ میں ایسے بہت سے مریض آئے ہیں جن کے ورثاء کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے اس بندے پر یا مریض پر کسی نے جادو کردیا ہے یا جنوں کا سایہ ہے۔  جب میں نے اس طرح کے مریضوں کی گہرائی میں جاکر معلومات لی اور علامات اکھٹی کی نیز خاص طور پر یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کب سے ہوا یا کیا وجہ بنی تھی ۔ اگر مریض کے لواحقین یہ بتا دیں تو سمجھیں مریض ٹھیک ہوگیا۔ اب میں اپنی بات یا کیس کہ طرف واپس آتا ہوں۔ جب یہ شخص میرے کلینک آیا اور مجھے ب...