حلال گوشت اور گدھے کا گوشت میں فرق : پہچاننے کے آسان طریقے
حلال گوشت اور گدھے کے گوشت میں کچھ فرق ہوتا ہے۔ عام آدمی کے لئے اس کو جانچنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی اگر کوشش کی جائے تو فرق کیا جاسکتا ہے۔
حلال گوشت اور گدھے کے گوشت میں چند نمایاں فرق درج ذیل ہیں۔
1.چربی۔
گدھے کے گوشت میں چربی بہت کم ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ بے چارہ جتنا چلتا ہے اس کے بعد اس کی جسم پر چربی کہاں بچنی ہے۔ ساری چربی جسم نے استعمال کر لینی ہے۔ اور اگر ہو بھی تو بہت سخت ہوگی۔
اس کے برعکس حلال جانوروں میں چربی زہادہ ہوتی ہے جوکہ نرم ہوتی ہے اور آرام سے علیحدہ ہوجاتی ہے۔۔
2.بو۔
گدھے کے گوشت میں ایک مخصوص قسم کی بو تی ہے۔ جو کہ ویسے بھی محسوس کی جاتی ہے۔ اور پکتے ہوئے یہ بو زیادہ محسوس ہوگی۔ یہ ایک ناگوار بو گی۔
حلال گوش میں ایک اچھا احساس دینے والی بو ہوگی۔ پکنے پر بھی مزیدار اور اچھی بو کا احساس ہوگا۔
3.رنگ میں فرق۔
حلال گوشت کا رنگ گلابی یا ہلکا سرخ ہوتا ہے، تازہ ہونے کی صورت میں اس میں چمک ہوتی ہے۔
گدھے کا گوشت عام طور پر گہرے سرخ یا سیاہی مائل سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ اس میں چمک نہیں ہوتی بلکہ تھوڑا دھندلا اور سخت دکھائی دیتا ہے۔
4. نرم اور سخت رہشے۔
مالک کے ڈنڈے کھا کھا کر اور مزدوری کر کے گدھے کا گوشت سخت ہوجاتا ہے۔ اس کے ریشے سخت ہوجاتے ہیں۔مشکل سے علیحدہ ہوتے ہیں۔ اور دیر سے گلتے ہیں۔ چبانے میں بھی سخت ہوسکتا ہے۔
جبکہ حلال جانور کے ریشے نرم ہوتے ہیں۔ آرام سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔ اور چبانے میں بھی نرم ہوتے ہیں۔
5۔پکانے میں فرق ۔
گدھے کا گوشت دیر سے پکے گا ۔ اور پکنے پر ایک ناگوار سی بو بھی محسوس ہوگی۔
جبکہ حلال گوشت جلدی گل جائے گا اور ایک مانوس سی خوشبو محسوس ہوگی۔
Comments
Post a Comment