دودھ اور انڈہ: ٹھنڈ لگنے سے ہونے والے بخار کے علاج کا ایک منفرد تجربہ
ہوا کچھ یوں کہ گھر کے ایک فرد نے شدید سردی میں کپڑے دھوئے ۔ہلکا بخار پہلے ہی تھا جس کا علاج چل رہا تھا۔ اسی بخار کی کیفیت میں جب کپڑے دھوئے اور شدید ٹھنڈ کا موسم تھا۔ بخار بہت تیز ہوگیا ۔ اور جسم شدید ٹھنڈ سے بری طرح کانپنے لگا۔ بخار بہت تیز۔ رات کا وقت۔ اتنی رات کو تیز بخار اور شدید کپکپی کی حالت میں مریض کا موٹر سائیکل پر بیٹھنا ناممکن تھا۔
اچانک اللہ تعالیٰ نے دل میں ایک نیا تجربہ کرنے کا خیال پیدا کیا۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ لیا اس میں دو انڈے اچھی طرح سے حل کئے۔ پھر اس کو ہلکی آنچ پر گرم کیا ساتھ میں اس کو ہلاتا رہا تاکہ پھٹکیاں نہ بن جائیں۔ جب نیم گاڑھا ہوگیا تو چولہے سے اتارا۔ اور مریض کو پینے کے لئے دیا۔
ابھی چند گھونٹ ہی پئے تھے کہ کپکی رک گئی۔ نبض جو بہت تیز چل رہی تھی نارمل ہوگئی اور تھوڑی دیر میں بخار اتر گیا۔ اس کے بعد کسی قسم کی بھی دوائی کی ضرورت نہیں پڑی۔ ہومیوپیتھک اور نہ ہی ایلوپیتھک اور نہ ہی مریض کو ایمرجنسی لے کر جانے کی ضرورت پڑی۔
یہ صرف ایک تجربہ پر مبنی معلوماتی پوسٹ ہے۔ ازخود علاج سے پرہیز کریں ۔ گرمی لگنے سے ہونے والے بخار میں یہ دینا مناسب نہیں۔علاج کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
Comments
Post a Comment