A great way to feed pulses to children
بچوں کو دال کھلانے کا آسان اور مزیدار طریقہ
دالیں ایک متوازن اور مکمل غذا کا حصہ ہیں۔ دالیںپروٹین،وٹامنز،منرلز جیسا کہ زنک اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتی ہیں۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دالوں کی افادیت اپنی جگہ لیکن یہ دالیں بچوں کو کیسے کھلائیں۔ بچے دال دیکھ کر ہی منہ بسور لیتے ہیں کوئی انڈہ فرائی کررہا ہوتا ہے تو کوئی میٹھی روٹی کھا رہا ہوتا ہے اور کوئی اچار کے ساتھ اور دال ہندیاں میں پڑی منہ چڑا رہی ہوتی ہے۔
میں ایک زبردست ترکیب استعمال کی بچوں کو دال کھلانے کی۔ اس ترکیب سے بچے دالیں بھی کھائیں گے اور اپ کی کوکنگ کی تعریفیں بھی کریں گے۔
ہوا کچھ یوں کہ جس طرح ہر گھر کا یہ مسئلہ ہے کہ آج کیا پکائیں بالکل اسی طرح یہ مسئلہ میرے گھر کا بھی ہے۔ بیگم نے پوچھا آج کیا پکانا ہے میں نے کہا دال پکا لیں۔ دوپہر کو دال پک گئی۔۔ جب کھانے کی باری آئی تو سب بچوں کے منہ وٹے ہوئے تھے۔ منہ بسور کر کھا رہے تھے۔ کھانا سب نے کھا لیا لیکن دال کی دیگچی بھری ہوئی منہ چڑا رہی تھی۔
بیگم تپ کر بولی آپ دال پکوا تو لیتے ہیں کھاتا کوئی ہے نہیں۔ میں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں ۔ اب یہی دال یہی بچے کھائیں گے اور ساتھ تعریفیں بھی کریں گے اور جزاکم اللہ بھی کہں گے۔
میں کہاں اب دال کو فرج میں رکھ دو ۔ اور صبح جب آٹا گوندھوں تو اس دال کو آٹے کے ساتھ گوندھ دینا۔
پھر اس آٹے کے دال والے پراٹھے بنانا اور ہم وہ پراٹھے چائے کے ساتھ کھائیں گےب
بیگم نے ایسا ہی کیا۔ صبح جب دالوں کے پراٹھے پک کر آئے تو وہ اتنے لذیذ تھے کہ کیا ہی بات ہے۔ بچوں نے وہ منٹوں میں چٹ کر دیئے ۔ پھر نا دال بچی اور نہ ہی پراٹھے۔۔۔
Comments
Post a Comment