Introduction to Homeopathy
ہومیوپیتھک کا تعارف۔
انسان کے اندر قدرتی طور پر بیماریوں کو۔ ٹھیک کرنے صلاحیت موجود ہے۔ جب کسی سبب سے یہ صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے تو انسان بیمار ہوجاتا ہے۔
اس بات کو مزید واضع کرنے کے لئے میں ایک مثال دینا چاہوں گا۔ ایک گلاس ہے جس سے ایک ٹی بی کے مریض نے پانی پیا اور گلاس کو ٹی بی کے جراثیم لگ گئے۔
اب اس گلاس سے دو افراد نے پانی پیا ۔ ایک کو ٹی۔بی کا مرض لاحق ہو گیا اور ایک کو نہیں ہوا۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جس کو مرض لاحق ہوا اس کو کیوں ہوا۔ اور جس کو نہیں ہوا اس کو کیوں نہیں ہوا۔
اس کا سادہ سا جواب یہ ہے جس کو ٹی۔بی نہیں ہوئی اس کے جسم نے جراثیم پر قابو پالیا اور جس کو یہ مرض ہوگیا اس کا جسم ان جراثیم پر قابو نہیں پاسکا اور بیمار ہوگیا۔
اب اس کا ایک علاج یہ ہے کہ جس کو ٹی بی ہوئی ہے اس کو ایسی ادویات دی جائیں جو جراثیم کو مار دیں۔ یا ایسی ادویات دی جائیں جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھا دیں اور جسم پہلے شخص کی طرح خود ہی اس بیماری پر قابو پا لے۔
جراثیم کو مارنے والے طریقے کو ایلوپیتھک طریقہ علاج اور قوت مدافعت کو بڑھاکر علاج کرنے کے طریقے کو ہومیوپیتھک طریقہ علاج کہتے ہیں۔
Comments
Post a Comment