School-going children and pain in stomach
آٹھ دس سال سے بڑی عمر کے سکول جانے والے بچوں میں
پیٹ درد اکثر دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہ درد بچوں کو یا تو صبح کے وقت ہوتا ہے لیکن زیادہ تر بچوں کو دوپہر کے وقت ہوتا ہے۔ کچھ بچے سارا دن پیٹ درد کی شکایت بھی کرتے ہیں۔
عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ بچہ سکول جانے سے جان چھڑانے کے لئے پیٹ درد کا بہانا بنا رہا ہے۔ ہوسکتا ہے چند ایک کیسوں میں یہ وجہ بھی ہو لیکن ایسا ہے نہیں۔
آج میں اس کی ایک وجہ جو بہت زیادہ کیسوں میں دیکھنے میں ائی ہے بتانے جارہاہوں۔
سکول جانے والے بچوں میں پیٹ درد کی ایک بہت اہم وجہ ناشتہ نہ کرنا ہے ۔ ہوتا یہ ہے کہ سکول سے ںچہ لیٹ ہورہا ہوتا ہے۔ ناشتہ بنا نہیں ہوتا یا کھانے کا وقت نہیں ہوتا جس کی وجہ بچہ بھوکا پی سکول جاتا ہے اور پھر سکول میں کنٹین سے پاپڑ وغیرہ لیکر کھا لئے۔ جس سے نا ہی پیٹ بھرتا ہے اور نا ہی جسم میں طاقت اتی ہے۔
دوسری اہم وجہ دوپہر کا کھانا نا کھاسکنا۔ سکول سے گھر آئے پھر ٹیوشن پہ چلے گئے۔ کھانا وغیرہ بھاگن دوڑ میں جو ہاتھ لگا کھا لیا ۔
علاج: بچوں کو صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا اچھا اور انرجی سے بھر پور دیں۔ ایک انڈہ ابلا ہوا روزانہ کھانے کے لئےدیں بہت ضروری ہے۔
Comments
Post a Comment