Banana benefits for Men & Women
جب اپ روزانہ تین کیلے کھائو گے تو صحت پر ںہت ہی زیادہ مثبت اثرات پیدا کرے گا۔
1. قبض سے نجات۔
کیلا ایک قبض کشا پھل ہے۔ آنتوں میں نرمی لاتا ہے۔ انتوں کی خشکی دور کرتا ہے۔ جب اپ روزانہ تین کیلے کھانا شروع کر دو گے تو اپ کا قبض کا مسئلہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائے گا۔
2.دل کی مضبوطی۔
تین کیلے روز کھانے سے آپ کا دل مضبوط ہوگا۔ کیونکہ کیلے کے اندر پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ۔ پوٹاشیم دل کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔
3.ہڈیوں کی مضبوطی۔
کیلا کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کیلے میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم کا ایک کام جسم سے کیلشیم کے اخراج کو روکنا ہے۔ جب جسم سے کیلشیم کا اخراج کم ہوگا تو ظاہر ہے پھر ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔
4.وزن میں اضافہ۔
کیلے اور دودھ کا شیک ملا کر پینے سے وزن میں اضافہ ہوتا دیکھا گیا ہے۔
5.بلڈ پریشر میں کمی۔
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ کیلا میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو خارج کرتا ہے۔ جب سوڈیم خارج ہوگا تو بلڈ پریشر کم ہوگا۔
6.قوت مدافعت میں اضافہ۔
پکا ہوا کیلا جسم کے سفید سیلز کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلا میں وٹامنز ،منرلز اور قدرتی شوگر کی مقدار پائی جاتی ہے جو کو طاقت دیتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔
Comments
Post a Comment