Black Fungus on the Onion
کبھی کبھی پیاز کہ سطح پر کالی فنگس دیکھنے کو ملتی ہے۔اگر ایسا پیاز نظر آئے جس کو کالی فنگس لگی ہوئی ہوتو ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔
پیاز میں دو طرح کی فنگس پائی جاتی ہے۔
1.Aspergillus niger.
2.Botrytus.
1.Aspergillus niger:
یہ فنگس زیادہ نمی والی جگہوں پر پرورش پاتی ہے۔ اور یہ زیادہ پھلوں اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔جیسے پیاز اور اناج وغیرہ۔ یہ زیادہ تیزی کے ساتھ پیھلتی ہے۔
عام طور پر اس کا کوئی خاص نقصان نہیں ہے۔ لیکن اگر یہ بہت زیادہ ہو تو مختلف بیماریاں پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔
یہ فنگس ان افراد کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوچکا ہو۔
اگر یہ فنگس بہت ذہادہ پھیل جائے تو یہ ایک زہر پیدا کرتی ہے جس Mycotoxins کہتے ہیں۔یہ زہر انسانوں کے لئے نقصان دہ ہے اور اس سے سانسوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہے.
2.Botrytus
یہ بھی کالی فنگس ہے۔اس کوگرے مولڈ بھی کہتے ہیں۔
یہ زیادہ تر نازک پھلوں پر پھیلتی ہے۔۔ جیسے سٹرابری ،ثماثر اور پیاز وغیرہ۔
یہ دونوں فنگس انسانوں کے لئے زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ لیکن اگر متاثرہ شخص کا مدافعتی نظام کمزور ہے یا ایڈز یا کینسر جیسی بیماریوں کا شکار ہے تو پھر اس اس طرح کے پھل ،سبزیاں یا پیاز کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اگر پیاز کا اوپر ولا حصہ متاثر ہے تو اسی اوپر والے حصہ کو ضائع کر دیں ۔لیکن اگر سارا پیاز کالی فنگس سے متاثر ہے تو بہتر یہی ہے کہ اس طرح کے پیاز کو استعمال نہ کیا جائے۔
کیونکہ پیاز صحت اور زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔
Comments
Post a Comment