پچاس سال کے گورے چٹےاور صحت مند شوگر کے مریض کا ایک راز

پچاس سال کے مریض کا ایک راز جس کی صحت کمال کی تھی۔ رنگ سرخ تھا اور شوگر کے مریضوں کو ہونے والے مسائل میں سے اس کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں تھا۔
میرے پاس ایک فیملی علاج کے غرض سے اتی تھی۔ ایک پچاس سال سے زائد عمر کا شخص اکثر اپنے بچوں کے علاج کے تشریف لایا کرتا تھا۔ اس نے اپنے لئے کبھی دوا نہیں لی۔ 
اس کا بیٹا بھی کبھی کبھار علاج کے لئے آجایا کرتا تھا۔ ایک دن اس نے باتوں باتوں میں بتایا کہ میرے والد صاحب شوگر کے مریض ہیں۔ 
میرے کہا ان کی صحت تو ماشاءاللہ بہت اچھی ہے یہ شوگر کے مریض لگتے تو نہیں ہیں۔حالانکہ میں نے دیکھا ہے کہ شوگر کے مریض چند سالوں میں انتہائی کمزور اور نڈھال ہوجاتے ہیں۔ 
میں نے پوچھا ان کی صحت کی کوئی خاص وجہ ہے 
اس کے بیٹے نے وہ راز بتایا جو آج میں آپ لوگوں کے ساتھ کھولنے والا ہوں۔
کہنے لگا میرے والد صاحب ایک کسان ہیں۔ جب وہ صبح سویرے کھیتوں میں کام کے لئے نکلتے ہیں تو میری والدہ صاحبہ ان کے لئے سپیشل سلاد بناتی ہیں۔ 
ایک بڑی پلیٹ بنا کر دیتی ہیں ۔ والد صاحب اس کو کھا کر پھر کام کے لئے جاتے ہیں 
میں پوچھا کیا کچھ ہوتا ہے سلاد میں؟

کہنے لگا ! بند گوبھی ،گاجر اور سیب ان تینوں کو کدو کش کر کے ایک بڑی پلیٹ بھر کو والد صاحب کو کھانے کے لئے دیتی ہیں۔ 
ان تینوں چیزوں کی افادیت کسی سے ڈھکی ،چھپی نہیں ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

How Much Sugar in Your cold drinks ? This Fact make me shock

دودھ اور انڈہ: ٹھنڈ لگنے سے ہونے والے بخار کے علاج کا ایک منفرد تجربہ

A great way to feed pulses to children