What Happens If You Don't Brush Your Teeth Before Bed
دانتوں کی صفائی کے لئے کون سا وقت بہتر ہے۔
صبح کا رات کا
دانتوں کی صفائی کے حوالہ سے ہمارے معاشرے میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ صبح کے وقت برش کریں۔ اور اس بات پہ گھروں میں اور سکولوں میں بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے کہ بچہ برش کر کے سکول آئے۔ لیکن آج میں اپ کو دانتوں کی صفائی کے حوالہ سے ایک حیرت انگیز بات بتانے والا ہوں۔
صبح کے وقت دانت صاف کرنے سے زیادہ رات کو برش کر کے سونا زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ دن بھر ہم نے کھایا پیا ہوتا ہے۔ کھانے کے ذرات دانتوں میں اور منہ رہ جاتے ہیں۔ اور اگر برش نہ کریں تو رات کے وقت یہ ذرات اور بیکٹریا دانتوں کے لئے اور مسوڑھوں کے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اگر رات کو برش نہیں کریں گے تو گندگی منہ کے اندر رہ جائے گی جس سے دانتوں میں سوراخ ہوجاتے ہیں۔ مسوڑھے گلنے لگتےہیں اور منہ سے بدبوں بھی آنی شروع ہوجاتی ہے۔
مختصر یہ کہ دانتوں کی صفائی رات کو کرنا زیادہ اہم ہے ۔لہکن اگر آپ دونوں وقت یعنی صبح اور رات کو کرتے ہیں تو یہ دانتوں کے لئے بہترین روٹین ہے۔
Comments
Post a Comment