Posts

حلال گوشت اور گدھے کا گوشت میں فرق : پہچاننے کے آسان طریقے

حلال گوشت اور گدھے کے گوشت میں کچھ فرق ہوتا ہے۔ عام آدمی کے لئے اس کو جانچنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی اگر کوشش کی جائے تو فرق کیا جاسکتا ہے۔  حلال گوشت اور گدھے کے گوشت میں چند نمایاں فرق درج ذیل ہیں۔ 1.چربی۔ گدھے کے گوشت میں چربی بہت کم ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ بے چارہ جتنا چلتا ہے اس کے بعد اس کی جسم پر چربی کہاں بچنی ہے۔ ساری چربی  جسم نے استعمال کر لینی ہے۔ اور اگر ہو بھی تو بہت سخت ہوگی۔ اس کے برعکس حلال جانوروں میں چربی زہادہ ہوتی ہے جوکہ نرم ہوتی ہے اور آرام سے علیحدہ ہوجاتی ہے۔۔ 2.بو۔ گدھے کے گوشت میں ایک مخصوص قسم کی بو تی ہے۔ جو کہ ویسے بھی محسوس کی جاتی ہے۔ اور پکتے ہوئے یہ بو زیادہ محسوس ہوگی۔ یہ ایک ناگوار بو گی۔ حلال گوش میں ایک اچھا احساس دینے والی بو ہوگی۔ پکنے پر بھی مزیدار اور اچھی بو کا احساس ہوگا۔ 3.رنگ میں فرق۔ حلال گوشت کا رنگ گلابی یا ہلکا سرخ ہوتا ہے، تازہ ہونے کی صورت میں اس میں چمک ہوتی ہے۔ گدھے کا گوشت عام طور پر گہرے سرخ یا سیاہی مائل سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ اس میں چمک نہیں ہوتی بلکہ تھوڑا دھندلا اور سخت دکھائی دیتا ہے۔ 4. نرم اور سخت رہشے۔ مالک کے ڈنڈ...

جن اور جادو میں ہومیوپیتھی کا کمال

ایک شوہر اپنی بیوی کا علاج کرانے کے لئےمیرے کلینک آیا۔ میں نے پوچھا کیا مسئلہ ہے۔ کہنے لگا کہ ہوائی کسر ہے۔ ہوائی کسر ہمارے علاقے میں اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جس پر جن بھوت کا سایہ ہو یا جس پر کسی نے تعویز کر دیا ہو۔  ہمارے معاشرے کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم ایسے امراض جس کا تعلق ذہن اور دماغ سے ہو بجائے اس کا علاج کرانے کے یا کسی ماہر معالج کو دکھانے کے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اس پر کسی جن کا سایہ ہے یا کسی نے تعویز کر دیا ہے یا یہ بندہ کسی غیر مرعی طاقت کے قبضہ میں ہے۔ اور پھر ایسے شخص کو پیروں اور مریدوں کے پاس لیکر گھومتے رہتے ہیں۔  میرے تجربہ میں ایسے بہت سے مریض آئے ہیں جن کے ورثاء کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے اس بندے پر یا مریض پر کسی نے جادو کردیا ہے یا جنوں کا سایہ ہے۔  جب میں نے اس طرح کے مریضوں کی گہرائی میں جاکر معلومات لی اور علامات اکھٹی کی نیز خاص طور پر یہ معلوم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کب سے ہوا یا کیا وجہ بنی تھی ۔ اگر مریض کے لواحقین یہ بتا دیں تو سمجھیں مریض ٹھیک ہوگیا۔ اب میں اپنی بات یا کیس کہ طرف واپس آتا ہوں۔ جب یہ شخص میرے کلینک آیا اور مجھے ب...

سچی خوشی کا راز! جانیں کہ خوش رہنے کا اصل طریقہ کیا ہے ؟

Image
خوشی کیا ہے؟۔ یہ بات اکثر گھروں میں ہوتی ہے کہ یہ کام کر لیں یا فلاں چیز لے آئے بچے خوش ہوجائیں گے. یا فلاں چیز لیں دیں بیگم خوش ہو جائے گی۔کیا خوشی چیزوں کے لینے یا دینے سے پیدا ہوتی ہے؟  کوئی چیز مل جائے تو انسان خوش اور نہ ملے تو نا خوش۔ درالصل میرے خیال میں خوشی جو ہے اس کا انسان کے دل سے تعلق ہے۔ یا انسان کی پسند اور ناپسند سے ہے۔ چیزوں سے تعلق ہے لیکن اتنا گہرا نہیں ہے۔ چیزوں سے تعلق صرف وقتی ہوتا ہے۔  مثلآ اگر بچہ موٹر سائیکل لینے کی خواہش کررہا ہے اور اس کی یہ خواہش پوری کر دی جائے تو کیا وہ خوش ہو جائے گا ؟ یہ صرف وقتی خوشی ہوگی اور کچھ دن کے بعد موٹر سائیکل اس کے لئے ایک عام چیز ہو جائے گی۔ اور پھر اس کی خوشی بھی ختم ہوجائے گی۔ تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے خوشی کیا ہے؟ شاید خوشی اس بات میں چھپی ہے کہ انسان کی من پسند چیز کا اس کے ساتھ  ہونا خوشی ہے۔  یہ بھی انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے ہم عمر افراد کی طرف فطری طور پر کھینچا چلا جاتا ہے۔ اگر اپ کے ساتھ ایک بچہ ہو اور کہیں مہمان جائیں اور اس گھر میں بھی بچہ ہوتو آپ کا بچہ بڑوں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا بلک...

لنڈے کے کپڑوں سے بیماریاں:حقائق،خطرات اور احتیاطی تدابیر

Image
لنڈے کے کپڑوں سے جڑے صحت کے خدشات اور احتیاطی تدابیر۔  لنڈے کپڑوں سے کون واقف نہیں ۔ یہ وہ کپڑا ہے جو غریب  اور سفید پوش افراد کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔لنڈے کے کپڑے کو انگریزی میں سیکنڈ ہیڈ کلاتھ کہتے ہیں۔ یہ افریقہ سے لیکر ایشیائی ممالک تک ہر ملک میں خوب بکتا ہے۔ بعض دفعہ اس کے اندر  نیو کپڑے یا کوٹس وغیرہ بھی آجاتے ہیں اور کافی سستے مل جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام غریب افراد کے علاوہ امیر لوگ بھی اچھی کوالٹی کے چکر میں لنڈے بازار کا چکر لگا لیتے ہیں ۔  کیونکہ یہ کپڑے پہلے کسی نہ کسی نے پہنے ہوتے ہیں پھر ہمارے تک پہنچنے ہیں اس لئے ممکن ہے جس نے پہلے پہنے ہوں اس کو کوئی بیماری ہو اور پھر وہی بیماری دوسری دفعہ پہننے والے کو لگ جائے۔۔ آج کی اس پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کروں کہ لنڈہ کے کپڑوں سے کون کون سی بیماریاں لگ سکتی ہے اور کپڑہ پہننے سے پہلے کون کونسی احتیاطی تدابیر کرنی بہت ضروری ہیں۔  لنڈے کے کپڑوں سے ممکنہ بیماریاں۔ ایڈز لنڈے کا کپڑا پہنتے ہوئے ڈر یا خوف ہو سکتا ہے کہ کہیں ایڈز نہ ہوجائے۔تو ایڈز کے حوالہ سے یاد رکھیں کہ ایڈز ...

Banana benefits for Men & Women

Image
جب اپ روزانہ تین کیلے کھائو گے تو صحت پر ںہت ہی زیادہ مثبت اثرات پیدا کرے گا۔ 1. قبض سے نجات۔ کیلا ایک قبض کشا پھل ہے۔ آنتوں میں نرمی لاتا ہے۔ انتوں کی خشکی دور کرتا ہے۔ جب اپ روزانہ تین کیلے کھانا شروع کر دو گے تو اپ کا قبض کا مسئلہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائے گا۔ 2.دل کی مضبوطی۔ تین کیلے روز کھانے سے  آپ کا دل مضبوط ہوگا۔ کیونکہ کیلے کے اندر پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ۔ پوٹاشیم دل کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ 3.ہڈیوں کی مضبوطی۔ کیلا کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کیلے میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم کا ایک کام جسم سے کیلشیم کے اخراج کو روکنا ہے۔ جب  جسم سے کیلشیم کا اخراج کم ہوگا تو ظاہر ہے پھر ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔ 4.وزن میں اضافہ۔  کیلے اور دودھ کا شیک ملا کر پینے سے وزن میں اضافہ ہوتا دیکھا گیا ہے۔ 5.بلڈ پریشر میں کمی۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ کیلا میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو خارج کرتا ہے۔ جب سوڈیم خارج ہوگا تو بلڈ پریشر کم ہوگا۔ 6.قوت مدافعت میں اضافہ۔ پکا ہوا کیلا جسم کے سفید سیلز کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔...

A great way to feed pulses to children

Image
بچوں کو دال کھلانے کا آسان اور مزیدار طریقہ  دالیں ایک متوازن اور مکمل غذا کا حصہ ہیں۔ دالیںپروٹین،وٹامنز،منرلز جیسا کہ زنک اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتی ہیں۔  لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دالوں کی افادیت اپنی جگہ لیکن یہ دالیں بچوں کو کیسے کھلائیں۔ بچے دال دیکھ کر ہی منہ بسور لیتے ہیں کوئی انڈہ فرائی کررہا ہوتا ہے تو کوئی میٹھی روٹی کھا رہا ہوتا ہے اور کوئی اچار کے ساتھ اور دال ہندیاں میں پڑی منہ چڑا رہی ہوتی ہے۔ میں ایک زبردست ترکیب استعمال کی بچوں کو دال کھلانے کی۔ اس ترکیب سے بچے دالیں بھی کھائیں گے اور اپ کی کوکنگ کی تعریفیں بھی کریں گے۔ ہوا کچھ یوں کہ جس طرح ہر گھر کا یہ مسئلہ ہے کہ آج کیا پکائیں بالکل اسی طرح یہ مسئلہ میرے گھر کا بھی ہے۔ بیگم نے پوچھا آج کیا پکانا ہے میں نے کہا دال پکا لیں۔ دوپہر کو دال پک گئی۔۔ جب کھانے کی باری آئی تو سب بچوں کے منہ وٹے ہوئے تھے۔ منہ بسور کر کھا رہے تھے۔ کھانا سب نے کھا لیا لیکن دال کی دیگچی بھری ہوئی منہ چڑا رہی تھی۔  بیگم تپ کر بولی آپ دال پکوا تو لیتے ہیں کھاتا کوئی ہے نہیں۔ میں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں ۔ اب یہی دال یہی بچے کھائیں گے اور سا...

Black Fungus on the Onion

Image
 کبھی کبھی پیاز کہ سطح پر کالی فنگس دیکھنے کو ملتی ہے۔اگر ایسا پیاز نظر آئے جس کو کالی فنگس لگی ہوئی ہوتو ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔ پیاز میں دو طرح کی فنگس پائی جاتی ہے۔ 1.Aspergillus niger. 2.Botrytus. 1.Aspergillus niger: یہ فنگس زیادہ نمی والی جگہوں پر پرورش پاتی ہے۔ اور  یہ  زیادہ پھلوں اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔جیسے پیاز اور اناج وغیرہ۔ یہ زیادہ تیزی کے ساتھ پیھلتی ہے۔  عام طور پر اس کا کوئی خاص نقصان نہیں ہے۔ لیکن اگر یہ بہت زیادہ ہو تو مختلف بیماریاں پیدا  کرنے کا  باعث بن سکتی ہے ۔ یہ فنگس ان افراد کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوچکا ہو۔  اگر یہ فنگس بہت ذہادہ پھیل جائے تو یہ ایک زہر پیدا کرتی ہے جس Mycotoxins کہتے ہیں۔یہ زہر انسانوں کے لئے  نقصان دہ ہے اور  اس سے سانسوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہے. 2.Botrytus یہ بھی کالی فنگس ہے۔اس کوگرے مولڈ بھی کہتے ہیں۔   یہ زیادہ تر نازک پھلوں پر پھیلتی ہے۔۔ جیسے سٹرابری ،ثماثر اور پیاز وغیرہ۔ یہ دونوں فنگس انسانوں کے لئے زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ لیکن اگر متاثرہ شخص ...