سچی خوشی کا راز! جانیں کہ خوش رہنے کا اصل طریقہ کیا ہے ؟
خوشی کیا ہے؟۔ یہ بات اکثر گھروں میں ہوتی ہے کہ یہ کام کر لیں یا فلاں چیز لے آئے بچے خوش ہوجائیں گے. یا فلاں چیز لیں دیں بیگم خوش ہو جائے گی۔کیا خوشی چیزوں کے لینے یا دینے سے پیدا ہوتی ہے؟ کوئی چیز مل جائے تو انسان خوش اور نہ ملے تو نا خوش۔ درالصل میرے خیال میں خوشی جو ہے اس کا انسان کے دل سے تعلق ہے۔ یا انسان کی پسند اور ناپسند سے ہے۔ چیزوں سے تعلق ہے لیکن اتنا گہرا نہیں ہے۔ چیزوں سے تعلق صرف وقتی ہوتا ہے۔ مثلآ اگر بچہ موٹر سائیکل لینے کی خواہش کررہا ہے اور اس کی یہ خواہش پوری کر دی جائے تو کیا وہ خوش ہو جائے گا ؟ یہ صرف وقتی خوشی ہوگی اور کچھ دن کے بعد موٹر سائیکل اس کے لئے ایک عام چیز ہو جائے گی۔ اور پھر اس کی خوشی بھی ختم ہوجائے گی۔ تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے خوشی کیا ہے؟ شاید خوشی اس بات میں چھپی ہے کہ انسان کی من پسند چیز کا اس کے ساتھ ہونا خوشی ہے۔ یہ بھی انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے ہم عمر افراد کی طرف فطری طور پر کھینچا چلا جاتا ہے۔ اگر اپ کے ساتھ ایک بچہ ہو اور کہیں مہمان جائیں اور اس گھر میں بھی بچہ ہوتو آپ کا بچہ بڑوں کے ساتھ نہیں بیٹھے گا بلک...